کراچی میں بارش کی بوندیں پڑتے ہی کے ای ایس سی کے فیڈرز نے کام کرنا چھوڑدیا،شہریوں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے

کراچی میں بجلی کی لوڈشیدنگ میں کمی نہیں آسکی جبکہ رہی سہی کسر گزشتہ شب سے شروع ہونے والی بارش کے بعد پوری ہوگئی ہے۔شہر کے کئی علاقے جن میں فیڈرل بی ایریا،بلدیہ ،ناظم آباد، لیاقت آباد ،کے ڈی اے، محمد علی سوسائٹی اور پی ای سی ایچ ایس شامل ہیں میں کے عوام رات سے بجلی سے محروم ہیں۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق کے ای ایس سی کے سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کرجانے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے۔کراچی میں صرف چھ سے نو ملی میٹر بارش نے کے ای ایس سی کی کارکردگی کا پول کھول دیا.

ای پیپر دی نیشن