ترجمان دفترخارجہ نےبرطانیہ میں تین پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن پاکستانی کمیونٹی کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات کررہا ہے

Aug 11, 2011 | 12:50

سفیر یاؤ جنگ
ترجمان دفترخارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہائی کمیشن سے رابطے میں ہیں، انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی برطانوی شہری ہیں جن کی حفاظت برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اُنہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو ہدایت کی کہ وہ برطانوی حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مشکلات آتی رہتی ہیں تاہم ان کو حل کرنے کے لئے دونوں ممالک کوشش کررہے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے ویزوں کے مسئلے پر تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ویزوں کا مسئلہ حل کیا جارہا ہے۔ پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے۔ وزیر خارجہ حناربانی کھر کے دورہ ترکی کے دوران عالمی ،علاقائی اور دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی۔
مزیدخبریں