کراچی میں اپنی رہائش گاہ پرسندھ بچاؤ کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیرپگارا نے کہا کہ وہ سندھ میں کمشنری نظام کے خاتمے پرہونے والی ہڑتال کے حق میں نہیں کیونکہ اس سےعوام کانقصان ہوتاہےتاہم اس سلسلے میں احتجاج کیاجاسکتا ہے، ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کواحساس ہورہا ہے کہ ان کی مقبولیت میں کمی ہورہی ہے۔
اس سے پہلے اسداللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ایک اتحادی جماعت سے مل کر راتوں رات دو نظام بنائے ، یہ مسئلہ صرف دو جماعتوں کا نہیں لہذا سب کو اعتماد میں لیا جائے جبکہ سندھ کے مسئلے پر دیہی اور شہری کی تفریق ختم کرکے نیا نظام تشکیل دیا جائے۔
اس موقع پرسندھ بچاؤ کمیٹی وفد کے سربراہ جلال محمود شاہ کاکہناتھا کہ سندھ اسمبلی کےمنظور کردہ بل کے برعکس بلدیاتی نظام دو ہزارایک کا نفاذ اسمبلی کی توہین ہے کراچی سمیت سندھ بھر میں ایسی سول ایڈمنسٹریشن ہونی چاہیئے جو کسی ایک جماعت کے تابع نہ ہو