محکمہ صحت کے مطابق اج سامنے آنیوالے آٹھ کیسز میں سے پانچ مریض لاہور کے ہیں جن میں سلمان، عنصر، شفق، امجد اور فرحان شامل ہیں۔ دیگر تین کیسز میانوالی، بہاولپور اور پنڈی بھٹیاں کے شہروں میں سامنے آئے۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثر افراد کی تعداد اکسٹھ جبکہ لاہور میں متاثرہ مریضوں کی تعداد اُنچاس ہو گئی ہے۔