کراچی میں جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف نے ہسپتال کی وفاق سے صوبے میں منتقلی کے بعد تنخواہیں اور الاونسز نہ ملنے پر ہڑتال کردی

ڈاکٹروں اورعملے کی ہڑتال کے باعث جناح ہسپتال کی ایمرجنسی اور تمام اوپی ڈیز مکمل طور پر بند ہیں جبکہ ہڑتالی ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال کی وفاق سے صوبے کو منتقلی کے بعد انہیں تنخواہیں نہیں دی جارہیں جبکہ انکے ایمرجنسی الاؤنسز اور ہاؤس رینٹ بھی ختم کردیئے گئے۔تنخواہیں نہ ملنے کے باعث گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے جبکہ وہ اپنے بچوں کے لئے عید کی خریداری کرنے کے بھی قابل نہیں۔ ہڑتالی ڈاکٹروں اور ملازمین کا کہنا تھا کہ جب ہسپتال کو صوبے کو منتقل کیا گیا تھا تو تمام سہولتیں برقراررکھنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن اب صورتحال مکمل طور پر مختلف ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت ان کے الاؤنسز فوری طور پر بحال کرکے ادائیگی یقینی بنائے۔

ای پیپر دی نیشن