نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کیئے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ میاں شہباز شریف

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایوان وزیراعلی لاہور میں صوبے کے ہونہار طلباء وطالبات میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کمپیوٹرز تقسم کرنے کے حوالے سے منعقد تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ کی فراہمی پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام ہے جس کے تعلیمی شعبے پر دور رس نتائج مرتب ہو ںگے۔ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کیئے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

ای پیپر دی نیشن