وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نوجوانوں پرزوردیا کہ وہ حصول پاکستان کے لیے آباؤاجداد کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک آزادی کے کارکنوں کی تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوان آزاد اور خودمختار فضاوں میں سانس لے رہے ہیں انہیں آزادی کے لیے دی جانیوالی قربانیوں کے بارے میں زیادہ علم نہیں اس لیے ان کو اس طرح کی تاریخی نمائش میں ضرور شرکت کرنی چاہیے۔ تصویروں میں قائداعظم محمد علی جناح کو تحریک کارکنان کے ساتھ مختلف ملاقاتیں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نمائش ایک ہفتے جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن