کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکےچوتھےروزبھی اتارچڑھاؤرہا ،کےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار دوسوچونسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور آغاز پر ہی انڈیکس میں دو سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ٹریڈنگ کے اختتام تک فرٹیلائزر اور بینکوں کے اسکرپٹس میں نمایاں تیزی نے مارکیٹ کی مندی کو محدود کردیا۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چھیالیس پوائنٹس کی کمی کے بعد گیارہ ہزار دو سو پینسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم پانچ کروڑ چوراسی لاکھ شئیرز رہا جب کہ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے شئیرز میں نمایاں سودے ہوئے۔بروکرز کا کہنا ہے کہ بین القوامی مارکیٹوں میں بہتری اور اچھے مالیاتی نتائج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں استحکام لاسکتے ہیں تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاؤ کے منفی اثرات کے باعث سرمایہ کار انتہائی محتاط ہیں۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔مارکیٹ پانچ پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ دوہزار سات سو اٹھاسی پوائنٹ پر بند ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن