ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید نوسو روپے کےاضافے کے بعد ستاون ہزار آٹھ سو روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Aug 11, 2011 | 14:27

سفیر یاؤ جنگ
سونے میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان اور عالمی بحران کے خدشات کے باعث آج بھی ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت اٹھارہ سو ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونا سترہ سو پچاسی ڈ الر کی سطح پر پہنچ گیا۔ آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت نو سو روپے اضافے کے بعد ستاون ہزارآٹھ سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت سات سو اکہتر روپے بڑھ کر انچاس ہزار پانچ سو بیالیس روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔گولڈ ڈیلرز کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی فی اونس قیمت میں اٹھائیس ڈالر کا نمایاں اضافہ پاکستان میں سونے کی قیمت کو ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح تک لے گیا۔
مزیدخبریں