راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پاک فوج کے پروموشن بورڈ اجلاس میں 35 میں سے19 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے پروموشن بورڈ کا اجلاس آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیرصدارت راولپنڈی میں ہوا اجلاس میں 35 میں سے 19 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی ترقی پانے والے بریگیڈئیرز میں عمردرانی، احمد محمود، طارق مسعود، طاہر جاوید، نذیر بٹ، مظہر سلیم،محمدجعفر، نجم الحسن، غلام قمر، علی عباس، عامر ریاض، عابد رفیق، آصف خٹک، جمیل رحمت، سلیم رضا، ملک عباس، سید بادشاہ حسین، شہاب نقوی اور محمد جنید شامل ہیں۔
بریگیڈئر / ترقی