”کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج نے کراچی کے کریمنلز کو انتباہ کیا ہے“

Aug 11, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خصوصی رپورٹ) کور کمانڈرز کانفرنس میں کراچی میں بدامنی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے اس بارے میں سابق فوجی افسروں کا کہنا ہے کہ یہ بیان دے کر فوج نے کراچی کے کریمنلز کو انتباہ کیا ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) نصیر اختر نے کہاکراچی کے معاملے کو سیاسی طور پر ہی حل کرنا چاہئے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہد عزیز نے کہاکہ فوج کا صبر حیران کن ہے، لاقانونیت کی ایک حد ہوتی ہے، بریگیڈئر (ر) آصف ہارون راجہ نے کہاکہ فعج نے توجہ دلائی کہ کچھ کریں۔ کراچی کی صورتحال غیرمعمولی ہے جس نے فوج کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔کمشنری نظام کی بحالی اور پھر بلدیاتی نظام کی واپسی سے کیا حالات ٹھیک ہو جائیں گے، پہلے اے این پی والے فوج کو بلا رہے تھے اب ایم کیو ایم بلا رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں کور کمانڈرز نے توجہ دلائی ہے کہ آپ مسئلہ کے حل کی طرف بڑھیں اور کچھ کریں۔
کریمنلز انتباہ
مزیدخبریں