”اسامہ کی موجودگی کی اطلاع پاکستانی خفیہ ایجنسی کے افسر نے امریکہ کو دی تھی“

لندن/ واشنگٹن (آئی این پی ) عالمی سکیورٹی معاملات کی ماہر آرجے ہل ہاو¿س نے ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنما اُسامہ کیخلاف امریکی آپریشن کی تفصیلات کو چیلنج کرتے ہوئے نیا شوشہ چھوڑا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ایک افسر نے امریکہ کو اُسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی کی معلومات دیں، پاک فوج اورآئی ایس آئی ایبٹ آباد میں امریکی کارروائی سے نہ صرف آگاہ تھیں بلکہ معاونت بھی فراہم کی۔ ”دی سپائی ووبلڈمی ڈاٹ کام“ نامی ویب سائٹ چلانے والے سابق سمگلر نے اپنے بلاک میں لکھاکہ سمجھوتے میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے القاعدہ کے رہنما تک رہنمائی فراہم کرنے پر25 ملین ڈالرانعام دینے کے علاوہ نامعلوم افسر نے اپنے خاندان کو امریکی شہریت دئیے جانے کی خواہش کا بھی اظہارکیا تھا۔ ادھرامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے انکارکر دیا ہے۔
اسامہ/ اطلاع

ای پیپر دی نیشن