بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے پینٹاگون نے چوہوں کو بھرتی کرنا شروع کر دیا

Aug 11, 2012

واشنگٹن (اے پی اے) پینٹاگون آج کل دہشت گردانہ سرگرمیوں سے تدارک کیلئے چوہوں کی مدد کی جستجو میں مصروف ہے۔ پینٹاگون اہلکار کے مطابق چوہے سونگھنے کی بے مثال صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر انہیں بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد شناخت کرنے کی تربیت دی جائے تو یہ نہ صرف کئی جانوں کے ضیاع کو روک سکتے ہیں بلکہ اس سے عسکری نقصانات بھی کم ہو سکتے ہیں۔ یو ایس آرمی ریسرچ لیبارٹری میں اس وقت چوہے تحقیق کا محور ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق چوہوں کی مدد سے بارودی سرنگوں کا صفایا ایک انتہائی سستا اور کارآمد طریقہ ہو گا۔ چوہوں کی پینٹاگون میں بھرتی کے پس منظر میں ایک اور دلچسپ نکتہ بھی پوشیدہ ہے۔ چوہے سونگھنے والے کتوں کے مقابلے میں انتہائی کم خوراک کھاتے ہیں‘ اس کے علاوہ وہ ایسی جگہوں تک بھی جا سکتے ہیں جہاں کتوں کی رسائی ممکن نہیں۔

مزیدخبریں