انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ”ورلڈ لیگ“ متعارف کرا دی

Aug 11, 2012

لندن (نوائے وقت رپورٹ) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ”ہاکی ورلڈ لیگ“ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ دو سالہ ایونٹ کے دوران چار را¶نڈ کھیلے جائیں گے۔ اولمپکس اور ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں براہِ راست کھیلیں گی۔ دنیا میں کسی بھی ملک کی ٹیم کوالیفائنگ را¶نڈ میں حصہ لے سکے گی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر نیڈرو نیگرو نے کہا کہ مجھے ورلڈ ہاکی لیگ متعارف کراتے وقت بیحد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ یہ ایف آئی ایچ کے ویژن کا حصہ ہے۔ پہلے را¶نڈ میں گیارہ ٹورنامنٹ کھیلے جائیں گے۔ 60 ممالک کی خواتین اور مردوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیک ریپبلک سکاٹ لینڈ اور ترکی میں مقابلے 14 اگست سے شروع ہو جائیں گے۔ 19 ممالک کی ٹیمیں پہلی بار ایف آئی ایچ کے ایونٹ میں شرکت کریں گی۔ اتنی بڑی سطح پر پہلے کبھی بھی ایسا ٹورنامنٹ نہیں کھیلا گیا۔ ایف آئی ایچ کے چیف ایگزیکٹو سیوکیلی فیئر ویدر نے کہا کہ ایونٹ سے نہ صرف ورلڈکپ اور اولمپکس کا ڈھانچہ مضبوط ہو گا بلکہ تمام علاقوں میں ہاکی کو ترقی ملے گی۔ ہو سکتا ہے کہ پہلے را¶نڈ کی ٹیم آئندہ اولمپکس میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائے۔

مزیدخبریں