غزہ پر بمباری .... (احمد سعید خاں سعید امرتسری، لاہور)

Aug 11, 2014

ڈاک ایڈیٹر

اسرائیل کر رہا ہے غزہ پر بمباری
اور امن مسلمہ پرسکوت مرگ ہے طاری
ایک نحیف سی آواز بھی حمایت میں نہیں نکلی
اتنی کم ہمتی، بزدلی، بے حمیتی و خواری
کون ظالم کا ہاتھ روکے کس سے کہیں کدھر جائیں
تو ہی عطا کر ہمت و حوصلہ اے رحمت باری
جب فرمان خدا تھا اپنے گھوڑے زرہیں تیار رکھو
پھر کیوں نہ کی ہم نے دشمن کے خلاف تیاری
خاموش کیوں ہے انسانی حقوق کے علمبرداروں کی آواز
غزہ میں بوڑھوں، بچوں، معذوروں پر بم باری
غزہ کی تباہی پر روتا ہے سعید میرا دل
دشمن دور کھڑے مسکراتے ہیں یہ ہے اپنی لاچاری

مزیدخبریں