14 اگست کا مشترکہ احتجاج، نواز شریف نے آج مشاورتی اجلاس بلا لیا، کل کا دورئہ کوئٹہ ملتوی

لاہور (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے اپوزیشن جماعتوں کے 14 اگست کے مشتر کہ احتجاج کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کیلئے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وفاقی وزراء بھی شر کت کرینگے۔ وزیراعظم کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں عمران خان کے ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے بھی 14 اگست کو انقلاب مارچ کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹنے، سکیورٹی معاملات سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے پارٹی وزراء سے مشاورت کے ساتھ آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملک کی سیاسی صورتحال کے پیش  نظر کل کیا جانیوالا دورہ کوئٹہ ملتوی کردیا ہے جہاں بلوچستان کی قیادت سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم نے قائداعظم ریذیڈنسی کی بحالی مکمل ہونے کے بعد اس کا افتتاح بھی کرنا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...