کنٹرول لائن پر دراندازی ناقابل قبول، پاکستان سرحدی خلاف ورزیاں بند کرے: بھارتی آرمی چیف

سرینگر (اے این این)  بھارتی فوج کے سربراہ دلبیر سنگھ سہاگ نے پاکستان سے سرحدی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پار سے دراندازی ناقابل قبول ہے،امن وامان میں رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی، بھارتی فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔گورکھا رائفل رجمنٹ کے ایک اہلکار کی ہلاکت پر منعقدہ ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پردراندازی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے تاہم اس طرح کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کیلئے  فوج پوری طرح سے تیار ہے اورکسی بھی دراندازی کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا۔ فوجی سربراہ نے کہاکہ ٹنگڈار سیکٹر میں گزشتہ دنوں مجاہدین کے ساتھ جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والے نائیک دامودھر تھایا نے نہ صرف دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا بلکہ جوابی کارروائی بھی کی۔ انہوںنے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر میں مجاہدین کے تربیتی کیمپوں کو منہدم کرنے کے سلسلے میں ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ مجاہدین ریاست جموں وکشمیر میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرنے،امن وامان میں رخنہ ڈالنے،اسمبلی الیکشن میں رخنہ ڈالنے کے سلسلے میں منصوبہ بندی کررہے ہیں تاہم عسکریت پسندوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے فوج کی جانب سے کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...