وزیراعظم نے چودھری نثار کو فری ہینڈ دیدیا جلد عمران خان سے ملاقات متوقع

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور عمران خان کے درمیان مفاہمت کے لئے ملاقات کا امکان۔ وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری نثار کو عمران سے مذاکرات کے لئے فری ہینڈ دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں جلد ملاقات متوقع ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی اہم شخصیت اس موقع پر موجود ہوگی۔اس سلسلے میں رابطوں کا بھی آغاز کر دیا گیا۔وزیر اعظم یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان  کے ساتھ چوہدری نثار کے تعلقات بہتر ہیں جس کی بنیاد پر موجودہ سیاسی بحران کو ٹالنے میں چوہدری نثار اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...