ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فضائیہ نے ڈرون طیاروں کی مشقیں شروع کر دیں

اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) پاک فضائیہ نے  ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈرون طیاروں کی مشقیں شروع کی ہیں۔ وسطی پنجاب میں جاری ان مشقوں میں  کم از کم تین اقسام کے ڈرون حصہ لے رہے ہیں جن میں سے دو ملکی ساختہ  ہیں جب کہ ایک   اطالوی ساخت ڈرون ہے۔ ان مشقوں کا مقصد  جنگی اور غیر جنگی حالات میں ڈرون طیاروں  کے ذریعہ اہداف حاصل کرنا ہے۔ ان مشقوں کے بارے میں  تبصرہ کیلئے فضائیہ  کے ترجمان  سے رابطہ کرنے  کی متعدد کوششیں کی گئیں لیکن وہ دستیاب نہیں تھے اور جوابی رابطہ نہیں کیا۔ نوائے  وقت کو موصولہ اطلاعات کے مطابق  مذکورہ مشقوں میں حصہ لینے والا ڈرون بیڑا  اطالوی ساختہ ڈرون ’’فیلکو‘‘ اور ملکی ساختہ ڈرون ’’شہپر‘‘ اور  براق پر مشتمل ہے۔ تینوں ڈرون غیر مسلح ہیں تاہم نگرانی اور جاسوسی کرنے کے جدید ترین آلات سے مزین ہیں۔  یہ مشقیں چکوال سے  جہلم کے درمیانی علاقہ میں کی جا رہی ہیں۔ باور کیا جاتا ہے  اتوار کے روز کریش لینڈنگ کرنے والا ایک ڈرون بھی ان مشقوں میں شامل تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ’’براق‘‘ اور ’’شہپر‘‘ کے دونوں نظام نومبر 2013  میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کے حوالے کئے گئے تھے۔ ’’براق‘‘ نیسکام اور ایروناٹیکل کمپلیکس  نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے جبکہ ’’شہپر‘‘ گلوبل انڈسٹریز اینڈ سالوشنز کا تیار کردہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...