14، 15، 16 اگست کو پنڈی اسلام آباد میں شدید بارشوں کا امکان

Aug 11, 2014

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کا آزادی مارچ عوامی تحریک کا انقلاب مارچ اور جشن آزادی کی تقریبات شدید بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے یوم  آزادی کے علاوہ آزادی مارچ سمیت 15 اور 16 اگست کے ایام میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، شمالی پنجاب کے ڈویژن گوجرانوالہ، لاہور اور راولپنڈی سمیت بالائی خیبرپی کے، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ اور کشمیر میں 14،15 اور 16 اگست کو شدید بارشوں کا امکان ہے۔

مزیدخبریں