موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر میں یونیورسٹیاں آج‘ سکول جمعہ سے کھلیں گے

لاہور (سٹاف رپورٹر) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یونیورسٹیوں میں آج دوبارہ تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا جبکہ صوبہ بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری سکولز جمعہ 15 اگست سے کھلیں گے تاہم جشن آزادی کی تیاریوں اور سکولوں میں جشن آزادی کی تقریبات کیلئے میٹرک کے طلبہ کو سکولوں میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے اور جمعہ 15 اگست سے سکولوں میں دوبارہ تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق آج یونیورسٹی کی بسیں نہیں چلیں گی اور طلباء و طالبات کو یونیورسٹی آنے اور جانے کیلئے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ استعمال کرنا ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن