لاہور (آئی این پی) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ آئین کے سوا ملک چلانے کا کوئی اور راستہ نہیں‘ ملک میں قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین ہو چکا ہے‘ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ آرٹیکل 9 کے تحت شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ ایک انٹرویو میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ عوام کسی ماورائے آئین تبدیلی کو برداشت نہیں کریں گے۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ آئین یا اسکی کسی شق کو بائی پاس کر دیا جائیگا تو یہ اسکی غلط فہمی ہے۔ آئین کے مطابق حقوق نہ ملے تو انارکی پیدا ہوگی، آئین کے سوا ملک چلانے کا کوئی اور راستہ نہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین ہوچکا ہے ہم سب کی عزت صرف اس ملک خداداد سے ہے۔
عوام ماورائے آئین تبدیلی برداشت نہیں کرینگے: جسٹس (ر) افتخار
Aug 11, 2014