پاکستان میں بھی مصر، الجزائر جیسی ہوا چل نکلی حالات مزید خراب ہونیکا خدشہ ہے: اسلم بیگ

لاہور (آئی این پی) سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے پاکستان میں بھی مصر اور الجزائر جیسی ہوا چل نکلی ہے‘ پاکستان میں جو بڑا کھیل کھیلا جا رہا ہے اسکے پیچھے وہی غیرملکی قوتیں ہیں جو مصر میں رہی ہیں‘ حالات خراب ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے‘ حکومت کی بدحواسی سے لگ رہا ہے تبدیلی کے امکانات ہیں‘ عمران خان کے مطابق الیکشن کمیشن نے ان کی بات نہیں سنی تو عمران خان کو چاہئے کہ سپریم کورٹ جائیں، آئینی طریقہ یہی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے پاکستان کے سیاسی معاملات بیحد گھمبیر ہو چکے۔ آنیوالے دنوں میں ملکی حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...