لاہور/ ملتان / خانیوال (آئی این پی) بجلی کی طلب 3770 میگاواٹ جبکہ شارٹ فال 1880 میگاواٹ تک پہنچنے سے شہری علاقوں میں 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں عوام16 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہوگئی ‘لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں اتوار کی تعطیل کے باوجود شدید لوڈشیڈنگ پر عوام کے حکو مت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور حکو مت کیخلاف نعرے بازی کی جاتی رہی۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے روز ملک بھر میں بجلی کی پیدوار بجلی کی طلب 3770 میگا واٹ جبکہ شارٹ فال 1880 میگا واٹ رہا ہے جسکی وجہ سے لیسکو میں بھی بجلی کی شارٹ فال کی کمی رہی ہے جبکہ میپکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 1880 میگا واٹ تک جاپہنچا۔ جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع خانیوال، بہاولپور، لودھراں، بہاولنگر، مظفر گڑھ، ڈی جی خان، ساہیوال، لیہ بھکر، رحیم یار خان، وہاڑی اور ملتان میں بجلی کی کل طلب 3770 میگا واٹ ہے۔ شارٹ فال بڑھنے کے باعث میپکو ریجن کے شہری علاقوں میں 10 سے 12 جبکہ دیہی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی جبکہ شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ کیا جائے۔