عمران خان آج لاہور آئینگے‘ جلوس کی شکل میں ائرپورٹ سے زمان پارک لایا جائیگا‘ اہم پریس کانفرنس کرینگے

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آزادی مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے آج لاہور آئیں گے‘ انہیں جلوس کی شکل میں ائرپورٹ سے زمان پارک لایا جائیگا جبکہ تحریک انصاف کے ’’جانثاران‘‘ عمران خان اور انکی رہائشگاہ کی سکیورٹی سنبھالیں گے۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق عمران خان 14 اگست تک لاہور میں قیام کرینگے اور یہاں سے ہی آزادی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد روانہ ہوں گے جبکہ عمران خان اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں ہی پارٹی کے مرکزی‘ صوبائی اور ضلعی عہدیداروں اور اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں اور آزادی مارچ کی تیاریوں کی نگرانی کریں گے۔ عمران خان آج انتخابی دھاندلیوں اور آزادی مارچ کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...