’’عمران دوسرے قائدین کے ہمراہ بلٹ اور بم پروف کنٹینر میں روانہ ہونگے‘‘ خفیہ اداروں کی حکومت کو رپورٹ

Aug 11, 2014

لاہور (آئی این پی) انٹیلی جنس اداروں نے وفاقی اور صوبائی حکو مت کو تحریک انصاف کے 14اگست کے آزادی مارچ کی تیاریوں کے بارے میں رپورٹس ارسال کر دیں جبکہ رپورٹس میں یہ بھی بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دیگر قائد ین کے ہمراہ لاہور سے بلٹ اور بم پروف کنٹینر میں روانہ ہونگے جسے سٹیج کے طور پر بھی استعمال کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو ارسال کی جانیوالی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی اکثریت پبلک ٹرانسپورٹ کی بجائے اپنی گاڑیوں میں لاہور آئیں گے اور اب تک سینکڑوں کارکنان مختلف شہروں سے لاہور میں آچکے ہیں جن میں اکثریت مختلف ہوٹلوں اور ہوسٹلوں میں مقیم ہے اور عمران خان اپنی زمان پارک کی رہائش گاہ سے ہی 14اگست کو روانہ ہونگے۔

مزیدخبریں