عوامی تحریک کے اجتماع کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی

Aug 11, 2014

لاہور (نامہ نگار) ماڈل ٹائون میں عوامی تحریک کے یوم شہداء کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے علاوہ اجتماع کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی تھی۔ ہیلی کاپٹر متعدد دفعہ اجتماع کے اوپر سے گزرا تو شرکاء کی توجہ ہیلی کاپٹر کی طرف مبذول ہوتی رہی۔ ہیلی کاپٹر سے اجتماع سے ملحقہ علاقوں کی بھی نگرانی کی گئی۔

مزیدخبریں