پولیس نے ڈاکٹر وسیم اختر‘ نذیر جنجوعہ کو موٹروے پر جانے سے روک دیا حکام سے رابطے پر اجازت دیدی

لاہور (آئی این پی) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر و رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر وسیم اختر اور جنرل سیکرٹری نذیر احمد جنجوعہ کو بھی پو لیس نے موٹر وے پر جانے سے روک دیا جبکہ دونوں قائدین کے شدید احتجاج کے بعد پولیس نے اعلیٰ افسران سے رابطے کے بعد دونوںکو جانے کی اجازت دیدی۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز ڈاکٹر وسیم اختر اور نذیر احمد جنجوعہ ’’لبیک قبلہ اول ریلی‘‘ میں شرکت کے لئے بذریعہ موٹر وے اسلام آباد جانے کیلئے بابو صابو انٹرچینچ پہنچے لیکن پولیس اہلکاروںنے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ ڈاکٹر وسیم اختر کے تعارف کرانے کے بعد ناکے پر موجود اہلکاروں نے اعلیٰ افسران سے رابطہ کیا جس کے بعد دونوں رہنمائوں کو اسلام آباد جانے کی اجازت دیدی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...