پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے، کوئی ایڈونچر ہوا تو ذمہ دار وفاقی حکومت ہو گی: شرجیل میمن

Aug 11, 2014

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے، کوئی ایڈونچر ہوا تو ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہو گی۔ پورے پنجاب کو محصور کر دیا گیا ہے۔ افسوس کی بات ہے ماڈل ٹائون میں بے گناہ لوگوں کو مارا گیا۔ وفاقی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ سیاسی جماعتوں پر کریک ڈائون، گرفتاریاں قابل افسوس ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاریاں اور ان پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب میں پولیس اور انتظامیہ کو عوام پر تشدد پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اس طرح کے اقدامات آمرانہ سوچ کی عکاسی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں