وفاقی بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان آج کریگا

اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد کے زیراہتمام ماہ اپریل، جون 2014ء میں منعقد ہونے والے ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ انجینئر محمد بلیغ الرحمان مہمان خصوصی ہونگے۔ متذکرہ بالا نتائج وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ کے علاوہ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی معلوم کیے جا سکیں گے۔
انٹرمیڈیٹ

ای پیپر دی نیشن