ڈیرہ غازی خان (خبر نگار) ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ (ن) کے بزرگ کارکن کو بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد سمیت عوامی تحریک کے کارکن سمجھ کر جیل میں بند کر دیا گیا، کیا نوازشریف سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے ساتھ 1947 سے وابستہ بزرگ کارکن استاد قادری نے روتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ وہ جب 1947 میں ابھی 18 سال کے تھے تو جلسوں میں لے کے رہیں گے پاکستان کے نعرے لگاتے تھے پھر محترمہ فاطمہ جناح کے جلوسوں میں بھی بھرپور شرکت کرتے رہے۔
جبکہ 1992 میں نواز شریف کی آمد پر سٹی پارک میں تاریخی سٹیج تیار کرایا میرے بیٹے ہر الیکشن میں مسلم لیگ ن کے الیکشن ایجنٹ ہوتے آج مجھے اور میرے بیٹے کلیم و میرے دیگر رشتہ داروں کو جیل میں بند کر دیا گیا ہے کہ تم عوامی تحریک سے ہو۔
ڈی جی خان لیگی کارکن
ڈی جی خان پولیس نے لیگی بزرگ بیٹے اور دیگر رشتہ داروں کو عوامی تحریک کا رکن قرار دیکر بند کر دیا
Aug 11, 2014