ایران : طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ‘ سات بچوں سمیت 39 ہلاک

تہران (اے ایف پی) ایران میں مسافر بردار طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مسافر بردار طیارہ تہران کے مہر آباد ائرپورٹ سے مشرقی شہر طَبس جارہا تھا جو ٹیک آف کے کچھ دیر بعد رہائشی مضافاتی علاقے آزادی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ایرانی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں 10 افراد کی نعشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مرنے والے تمام افراد طیارے کے مسافر تھے یا زمین پر بھی کچھ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق طیارہ تابان ائر لائن کا تھا جبکہ ایک اور رپورٹ میں طیارے کا تعلق سِپاہان ائر لائن سے بتایا گیا ہے۔
طیارہ/تباہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...