لاہور( این این آئی) آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر صوبہ بھر کی پولیس نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا، فوٹیج میں شناخت ہونے والے کارکنوں کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے گی۔ یوم شہداء کے سلسلہ میں آنیوالے قافلوں کے شرکاء کی طرف سے مختلف مقامات پر پولیس اہلکاروں پر تشدد‘ اہلکاروں کو یرغمال بنانے اور گاڑیوں کو جلائے جانے کے واقعات بھی سامنے آئے جسکے بعد آئی جی نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے احکاما ت جاری کئے۔
جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
آئی جی/ ہدایت
آئی جی کی ہدایت پر عوامی تحریک کے کارکنوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنیکا سلسلہ شروع
Aug 11, 2014