سیاسی جماعتوں کو احتجاج کا حق ہے سسٹم کو ڈی ریل کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہئے: عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ ( این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو احتجاج کرنے کا اور مظاہرہ کرنے کا پورا حق ہے مگر سسٹم کو ڈی ریل کی کوشش نہیں کرنی چاہیے ہمیں سسٹم کو بچانا ہے فرد واحد کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی بڑی مشکلوں سے ہم نے جمہوریت حاصل کی ہے اور اسے چلنا چاہیے اسلام آباد میں سب ٹھیک ہے وزیراعظم میاں نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں اور دیگر عسکری قیادت کی جو کانفرنس بلائی تھی وہ کامیاب رہی۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ کوئٹہ پروگرام میں تبدیلی ہوگئی ہے اب وہ 14اگست کو کوئٹہ آئینگے۔
انہوں نے کہاکہ احتجاج ضرور کیا جائے مگر ملک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ اس طرح سڑکوں پر احتجاج کرنا اور دھرنا دینے سے ملک کی معیشت کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
عبدالمالک بلوچ

ای پیپر دی نیشن