مشرقی یوکرائن کے روس نواز علیحدگی پسندوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ کیف حکومت کے ساتھ جنگ بندی پر تیار ہیں۔

Aug 11, 2014

کیف (ثناء نیوز) مشرقی یوکرائن کے روس نواز علیحدگی پسندوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ کیف حکومت کے ساتھ جنگ بندی پر تیار ہیں۔ مسلح باغیوں کے رہنمائوں نے یہ اعلان بظاہر حکومتی دستوں کی حالیہ عسکری کامیابیوں کے پیش نظر کیا ہے۔  ڈونیٹسک روسی زبان بولنے والے ماسکو نواز مسلح باغیوں کا آخری بڑا مرکز ہے۔
، جسے کییف حکومت کے سرکاری دستوں نے کئی دنوں سے محاصرے میں لے رکھا ہے۔ کییف سے ملنے والی خبر ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق باغیوں کی اعلان کردہ نام نہاد ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک کے وزیر اعظم اور علیحدگی پسندوں کے رہنما آلیکسانڈر ذخارچینکو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اور ان کے ساتھی علاقے میں انسانی المیے کو مزید شدت اختیار کر جانے سے روکنے کے لیے جنگ بندی پر تیار ہیں۔

مزیدخبریں