انقلاب مارچ آزادی کیلئے ہے 72 گھنٹے اہم ہیں: شیخ رشید

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوشش کی جا رہی تھی عمران خان اور طاہر القادری اکٹھے نہ ہوں، انقلاب مارچ آزادی کیلئے ہے۔ 72 گھنٹے اہم ہیں ظالمانہ سلوک کرنے والے خود ظلم کی بھینٹ چڑھ جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا آئندہ 72 گھنٹوں میں مزید دو تین جماعتیں مارچ میں شریک ہوں گی۔ وزرا کا کلیجہ اب پھٹا ہے، عوام موجودہ حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ مارچ سے جو بھی واپس آئے گا تو اس کی سیاست بھی ختم ہو جائیگی۔ اب بھی چار دن کی بات ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...