عراق‘ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری جاری‘ ترک تباہ‘ جنگجوئوں سے دو فصبوں کا کنٹرول واپس لے لیا گیا

نیویارک‘ بغداد (نمائندہ خصوصی + نیوز ایجنسیاں) عراق کے شمال میں اسلامک سٹیٹ (داعش) کے شدت پسندوں نے اقلیتی گروپ یزیدی کے 500 ارکان کو قتل کر کے لاشیں اجتماعی قبر میں دفنا دیں۔ بعض زندہ افراد کو بھی قبر میں دفنا دیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ یہ باتیں عراق کے وزیر برائے انسانی حقوق محمد شیا الا سوڈانینے ایک بیان میں کہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی حکام نے اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔ کردش فورسز نے باغیوں سے گوہر اور مخمور کے قصبوں کا کنٹرول واپس لے لیا۔ ادھر کردوں کے صدر مسعود برزانی نے عالمی برادری سے کہا ہے وہ ہمیں داعش کے خلاف لڑائی کیلئے ہتھیار دے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ بغداد پہنچ گئے۔ انہوں نے برزانی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے القاعدہ سے منحرف ہونے والے جنگجو داعش میں شامل ہو رہے ہیں۔ ادھر امریکی طیاروں کے اربیل شہر میں داعش جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیں۔ ایک ٹرک تباہ کر دیا۔فرانسیسی وزیر خارجہ لوراں فیبیوس نے کہا جنگجوؤں کے مقابلہ کیلئے عراق میں ’’وسیع البنیاد قومی حکومت‘‘ کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...