ڈو مور کا مطالبہ کرنیوالوں کی جنگ ہم پر مسلط کی گئی: چیئرمین سینٹ

Aug 11, 2014

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا جشن آزادی پر ہم سب نے ملکر عہد کرنا ہے  پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے متحد و منظم ہو کر آگے بڑھنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار  انہوں نے برمنگھم میں برٹش پاکستانی پروفیشنل کونسل کے زیراہتمام استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا  دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن سٹیٹ بنا۔  اگر آج وہ ہمیں کہتے ہیں ’’ڈو مور‘‘ تو انہیں احساس کرنا ہوگا کہ آج جو کچھ ہم بھگت رہے ہیں یہ انکی جنگ کی وجہ سے ہے۔ یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی۔ انہوں نے کہا حکومت نے بالآخر یہ فیصلہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کرنا ہو گی۔ اسی وجہ سے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کیا گیا۔ اور ہماری افواج ضرور کامیابی حاصل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم اب کسی بھی ملک اور ادارے سے امداد کی درخواست نہیں کریں گے۔ ہم اس ایڈ کے دھندے سے نکلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا دنیا میں صحافت پر کچھ حدیں بھی ہوتی ہیں‘ اس کیلئے ہم گزارش کرتے ہیں کہ میڈیا اپنی ذمہ داری کا احساس قومی مفاد میں روشنی میں کرے۔ تارکین وطن خود کو بھی خبروں کی تصدیق کر لیا کریں۔
چیئرمین سینٹ

مزیدخبریں