یوکرائن میں 56 لاکھ ڈالر کی ناقص بلٹ پروف جیکٹوں کی خریداری ثابت

کیف   (اے پی پی) یوکرائن کی وزارت دفاع نے 56 لاکھ ڈالر کی ناقص بلٹ پروف جیکٹوں کی خریداری ثابت کر دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرائن کے پراسیکیوٹر جنرل نے  56 لاکھ ڈالر کی ناقص بلٹ پروف جیکٹیں خریدنے کے شواہد عدالت میں پیش کر دیئے ہیں جس کے بعد ناقص بلٹ پروف جیکٹوں کی خریداری میں ملوث وزارت دفاع کے افسران کو تین سے سات سال کی سزا ہو سکتی ہے۔ناقص بلٹ پروف جیکٹوں کے نتیجے میں یوکرائن کے 67 فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی میں جب ان کی پڑتال کی گئی تو سب کے اندر سے گولیاں نکل گئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...