کیف (اے پی پی) یوکرائن کی وزارت دفاع نے 56 لاکھ ڈالر کی ناقص بلٹ پروف جیکٹوں کی خریداری ثابت کر دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرائن کے پراسیکیوٹر جنرل نے 56 لاکھ ڈالر کی ناقص بلٹ پروف جیکٹیں خریدنے کے شواہد عدالت میں پیش کر دیئے ہیں جس کے بعد ناقص بلٹ پروف جیکٹوں کی خریداری میں ملوث وزارت دفاع کے افسران کو تین سے سات سال کی سزا ہو سکتی ہے۔ناقص بلٹ پروف جیکٹوں کے نتیجے میں یوکرائن کے 67 فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی میں جب ان کی پڑتال کی گئی تو سب کے اندر سے گولیاں نکل گئی تھیں۔
یوکرائن میں 56 لاکھ ڈالر کی ناقص بلٹ پروف جیکٹوں کی خریداری ثابت
Aug 11, 2014