کابل (اے ایف پی) افغان دارالحکومت کابل میں نیٹو قافلے پر خودکش حملہ، 4شہری ہلاک، 35زخمی ہو گئے۔ حملے میں نیٹو اہلکار محفوظ رہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حملے میں ایک خاتون اور دو بچے بھی ہلاک ہوئے ۔ نیٹو کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ خودکش دھماکے کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔