ملائیشین ایئرلائنز کا یوکرائن میں تباہ ہونے والے طیارے کے مسافروں کے لواحقین کو 50 ہزار ڈالر فی کس دینے کا اعلان

کوالالمپور  (اے پی پی) ملائیشین ایئر لائینز نے یوکرائن میں گر کر تباہ ہونیوالے مسافر طیارے کے مسافروں کے لواحقین کو پچاس ہزار ڈالر فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔
 ذرائع ابلاغ کے مطابق ائیر لائن کے وکیل یان وان زوررّین کا کہنا ہے کہ یہ ابتدائی رقم ہے اور کمپنی حادثے میں ہلاک ہونیوالے مسافروں کے لواحقین کو اس سے پہلے پانچ ہزار ڈالر فی خاندان دے چکی ہے۔ملائیشیا ایئر لائینز کا طیارہ بوئینگ 777 جو ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جا رہا تھا، 17 جولائی کو یوکرین کے علاقے دونیتسک میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں سوار تمام 298 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔
 جبکہ اب تک ماہرین صرف 23 افراد کی لاشیں شناخت کر پائے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن