لاہور (خصوصی رپورٹر) چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان نے میٹروبس پراجیکٹس اور لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی انتھک محنت اورویژن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے آپ نے جو کام کئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، خصوصاً لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کے حوالے سے چین میں جس طرح آپ نے پنجاب کے عوام کیلئے یہ تحفہ حاصل کیا اسکی گواہی نہ صرف پاکستان کے عوام دیتے ہیں بلکہ چین کے اعلی حکام بھی آپکے معترف ہیں۔اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے عوام کی سہولت کیلئے جدید ٹرانسپورٹ نظام متعارف کراکے انکے دل جیت لئے ہیںاورروزانہ لاکھوں افراد میٹرو بس پراجیکٹس سے مستفید ہو رہے ہیں۔
چین کے اعلیٰ حکام بھی شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف
Aug 11, 2015