متاثرین قصور پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے‘ پرویز خٹک لوڈشیڈنگ کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج کریں : عمران خان

ہری پور / تربیلا (اپنے نمائندوں سے) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے تحریک انصاف قصور میں زیادتی کا نشانہ بننے والے بچوں کے والدین کو انصاف دلا کر دم لے گی۔ کلمہ کے نام پر بننے والے ملک میں اس طرح کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔ کتنے ظلم کی بات ہے ایک طرف بچوں کے ساتھ اتنا شرمناک واقعہ پیش آیا اور دوسری طرف انصاف کے لیے جانے والے والدین پر پولیس نے تشدد کیا اور حوالات میں بند کر دیا۔ کتنے ظلم کی بات ہے سستی بجلی پیدا کرنے والے خیبر پی کے میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ پرویز خٹک سے کہتا ہوں وہ اسلام آباد جا کر مظاہرہ کریں۔ متحدہ غدار، دہشت گرد ہے۔ بجلی کا محکمہ دیدیں بجلی سستی کرنے کے ساتھ لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے۔ پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنا دیا گیا ہے۔ ہری پور میں دو مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا قصور میں بچوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کا سُن کر میرا سر شرم سے جھک گیا۔ میں نے ریحام خان کو قصور بھیجا تا کہ لوگوں سے اس واقعہ کے بارے میں معلومات کرے۔ ریحام نے بتایا لوگوں سے پوچھنے پر پتہ چلا پہلے طاقتور درندوں نے بچوں کے ساتھ زیادتی کی اس کے بعد فلمیں بنا کر ان کے والدین سے پیسے لیے یہ سن کر مجھے شرم آ رہی ہے۔ یہ سب کچھ ایک ایسے ملک میں ہوا ہے جس کا خواب علامہ اقبال جیسی عظیم ہستی نے دیکھا۔ پولیس نے گاﺅں کو گھیر رکھا ہے اور ان کے والدین پر ان ظالموں سے سمجھوتے کے لیے دباﺅ ڈال رہے ہیں جنہوں نے بچوں کے ساتھ پہلے زیادتی کی پھر فلمیں بنائیں اس کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے جس نے پچھلے 25 برسوں میں 6 بار پنجاب میں حکومت کی ہے پنجاب کی حکومت کو تباہ کرنے میں سب سے بڑا نام نواز شریف ہے۔ آئی جی پنجاب عباس خان سے 1992ءمیں لاہور ہائیکورٹ نے پوچھا پنجاب پولیس اتنی کیوں کرپٹ ہے جواب میں آئی جی پنجاب نے اپنی رپورٹ میں کہا نواز شریف نے اپنے دور میں میرٹ کو رد کر کے سفارش پر پولیس میں لوگوں کو بھرتی کیا اور کئی لوگوں سے پیسہ لیکر پولیس میں بھرتی کیا گیا۔ عمران خان نے کہا جب آپ پولیس کے محکمے کو خود تباہ کرتے ہیں اس سے غلط کام کراتے ہیں تو ایسی پولیس سے انصاف کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے۔ ماڈل ٹاﺅن میں سب نے دیکھا پولیس نے 100 لوگوں کو گولیاں ماریں۔ رانا ثناءاللہ کو پہلے وزارت سے نکالا اب اسے پھر واپس لے آئے ہیں۔ مجرم ثناءاللہ کہتا ہے قصور والا واقعہ زمین کا مسئلہ ہے زیادتی کچھ نہیں ہوئی۔ عمران خان نے کہا ایک تو یہ مجرم بھی ہیں اور دوسرے جھوٹے بھی ہیں بے شرم ہیں ہم ان پولیس والوں کو چھوڑیں گے نہیں، نواز شہباز سے پوچھتا ہوں تم نے 30 برسوں میں پنجاب کے لیے کیا کیا ہے تم نے اپنی فیکٹریاں بنائی ہیں ارب پتی بن گئے ہو۔ آج ان کا بیٹا برطانیہ میں 700 کروڑ روپے کے گھر میں رہ رہا ہے۔ کہاں ایک اتفاق فاﺅنڈری تھی کہاں اب 24، 25 فیکٹریاں بن گئی ہیں۔ میں میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے یہ مسئلہ اٹھایا ورنہ یہ چھپا ہی رہتا۔ مجرموں کو انتخابات میں ٹکٹ دیے جاتے ہیں وہ الیکشن جیت کر سیاست میں آتے ہیں ان کے جرم چھپ جاتے ہیں اور پھر وہ دھڑا دھڑ پیسے بناتے ہیں۔ آج خیبر پی کے کی پولیس مثالی ہے میں چیلنج کرتا ہوں کہ تمام صوبوں کی پولیس کے پی کے پولیس سے مقابلہ کر لے سندھ پولیس کا حال بھی پنجاب پولیس جیسا ہے سب سے کم کرپشن کے پی کے میں ہے۔ نواز شریف نے بجلی کی قیمتیں دگنی کر دی ہیں ہم بجلی سستی اور لوڈ شیڈنگ بھی ختم کریں۔
عمران خان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...