گرانفروشوں، غیر قانونی مذبحہ خانوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون جاری

لاہور+فیروز والا(خبر نگار+نامہ نگار)ضلعی حکومت نے گرانفروشوں، غیر قانونی مذحبہ خانوں اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والی فیکٹریوں کیخلاف کاروائی جاری رکھی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران1035مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر73 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ92,800روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،45افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر64افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے19افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ پیکو روڈ عبدالستار پارک کے قریب غیر قانونی مذبحہ خانہ پر چھاپہ مارا مضر صحت گوشت قبضے میں لیکر اس کو تلف کر دیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر داتا گنج بخش ٹائون عاصم سلیم کی ہدایت پر ٹی ایم او داتا گنج ٹائون فرید ٹی او آر عثمان بھدر اے ٹی او آر شہزاد قریشی اور دیگر افسران نے گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 2 ایف آئی آر درج کرا دیں۔ جناح اور فاروق ہسپتال اقبال ٹائون کی کینٹینز پر چھاپے مار کر اشیائے خوردونوش مشروبات اور روٹی کی قیمتوں کو چیک کیا کم وزن والی روٹی فروخت کرنے پر ٹھیکیداروں سمیت 13 افراد کو تین روز کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کے احاطہ میں کھڑے پانی سے ڈینگی لاروا کو برآمد کر لیا اور متعلقہ افراد کے خلاف ڈینگی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔ محکمہ محنت کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ناقص گوشت فروخت کرتے ہوئے دو قصابوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...