ننکانہ صاحب (نامہ نگار) محکمہ لائیو سٹاک کی چھاپہ مار ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 50 کلو گدھے کے گوشت سمیت 70 کلو مضر صحت اور مردار گوشت قبضہ میں لے کر 4 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔ ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ننکانہ ڈاکٹر آصف ہمایوں کی ہدایت پر ڈاکٹر مقصود احمد نے اپنے عملہ ذوالفقار اور افتخار کے ہمراہ گائوں گڑھی کنہ چک حیدر آباد( سیدوالا) میں چھاپہ مارا جہاں پر ملزمان محمد اقبال، علی حمزہ اور صغیر احمد گدھے کی کھال اتار کر گوشت بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لئے 50کلو گدھے کا گوشت قبضہ میں لے کر ضائع کردیا جبکہ ڈاکٹر غفور احمد نے اپنے عملہ کے ہمراہ گائوں چندرکوٹ میں چھاپہ مار کر قصاب علی کو مضر صحت اور مردار گوشت فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور 20کلو گوشت قبضہ میں لیکر تلف کردیا ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے تھانوں میں درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔