عراق کے شہر بعقوبہ میں 2 خودکش حملے‘ بم دھماکہ‘ 58 افراد جاں بحق‘ 100 زخمی

بغداد (نوائے وقت رپورٹ/ رائٹرز) عراق کے شورش زدہ صوبے دیالہ شہر بعقوبہ میں 2 خودکش حملوں‘ بم دھماکے میں 58 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے۔ پولیس افسر نے کہا مارکیٹ اور پرہجوم مقامات کو نشانہ بنایا گیا‘ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ داعش نے ذمہ داری قبول کر لی۔ حویدر مارکیٹ میں دھماکے سے 40 مارے‘ 72 زخمی دوسرے میں 18 جان سے گئے اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن