پیپلزپارٹی کو بچانے کیلئے قیادت کو میدان میں آنا پڑیگا‘ مشرف افتخار چودھری ملکر جماعت بنا لیں تو اچھا ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ختم ہو گئی تو قوم معاف نہیں کرے گی۔ پارٹی بچانے کیلئے اس کی لیڈرشپ کو کھل کر میدان میں آنا پڑے گا۔ ایک نجی ٹی وی کو دیئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی چھوڑ کر جانے والوں میں کوئی 2002ء اور کوئی 2008ء میں آیا پرانے لوگ ابھی تک پارٹی میں ہی ہیں۔ میں اس بات پر متفق ہوں کہ لیڈرشپ کو ہر صورت میدان میں آنا چاہیے ہم بھٹو کے سپاہی ہیں بھٹو نے بھارت کو للکار تھا سورن سنگھ جیسا بندہ اس کے آگے رو پڑا تھا ہم اس پارٹی سے ہیں۔ ہماری زندگی اور موت آصف علی زرداری اور بلاول کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری اور پرویز مشرف مل کر پارٹی بنائیںتو اچھا ہے۔ زرداری نواز ملاقات نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...