لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں اور خفیہ رائے شماری کے ذریعے حصہ لینے پر پابندی کے لئے دائر پٹیشن نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو ترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ مسیحی نیشنل پارٹی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل ایک سو چالیس کے تحت بلدیاتی انتخابات سمیت ہر قسم کے انتخابات میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے امیدواروں کا ا نتخاب لازم ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے اقلیتی امیدواروں کی خفیہ رائے شماری کے ذریعے انتخاب کی بجائے سلیکشن کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جو کہ آئین سے متصادم ہے اور من پسند امیدواروں کو نوازنے کی حکومتی سازش ہے۔ عدالت لوکل گورنمنٹ کی شق تیرہ کوآئین سے متصادم ہونے کی بناء پر کالعدم قرار دے۔جس پر عدالت نے درخواست گزار کو اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی درخواست کے ہمراہ لف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ترمیمی پٹیشن دائر کرنے کی ہدائت کر دی۔
ہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن میں اقلیتی امیدواروں کے طریقہ انتخاب کیخلاف درخواست نمٹا دی
Aug 11, 2015