مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثہ‘ مزید 10 شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

راولپنڈی+وزیر آباد (صباح نیوز+نامہ نگار)سانحہ مانسہرہ میں شہید ہونے والے مزید 10فوجی افسروں اور جوانوں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی اس سے قبل دو شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی ۔ ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہونے اور شناخت کے بعد 10افسروں اور جوانوں کی نماز جنازہ پیر کے روز ادا کر دی گئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاک فوج کے افسروں ، جوانوں ، سویلین افراد اور شہدا کے لواحقین کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی آئی ایس پی آر کے مطابق جن شہدا کی نماز جنازہ پیر کے روز ادا کی گئی ان میں میجر مزمل، میجر ہمایوں، میجر ڈاکٹر عثمان، میجر عاطف ، حوالدار منیر عباسی، نائیک رحمت اللہ، نائیک عامر سعید ، سپاہی امان اللہ، سپاہی وقار اور لانس نائیک مقبول شامل ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔علاوہ ازیں مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثہ میںجام شہادت نوش کرنے والے میڈیکل کور کے میجر عاطف رسول کی نماز جنازہ دوبارہ جی ٹی روڈ وزیرآباد بائی پاس کے قریب ادا کی گئی۔ شہید میجر کا تعلق وزیرآباد کے نواحی گائوں بھروکی چیمہ سے تھا۔ نماز جنازہ عالم دین پروفیسر محمد آصف ہزاروی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شہید کے والد غلام رسول مہر، ثاقب رسول مہر، اسد رسول مہر، اسسٹنٹ کمشنر محمد انور بریار، تحصیلدار غلام مصطفی انصاری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب وسیم شاہد اولکھ، حاجی ارشد محمود سلیمی، حاجی محمد رفیق بھٹہ، چوہدری شوکت خواجہ محمد جمیل، چوہدری محمد یوسف، سعید اللہ والے، اعجاز احمد سماں، افتخار احمد بٹ، سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہید میجر عاطف رسول نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...